ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:غیر سائنٹفک تعمیرات سے آفاقی حادثات کا خطرہ : ماحولیاتی ماہرین کی رپورٹ

بھٹکل:غیر سائنٹفک تعمیرات سے آفاقی حادثات کا خطرہ : ماحولیاتی ماہرین کی رپورٹ

Wed, 24 Aug 2022 18:22:41    S.O. News Service

بھٹکل:24؍اگست(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے مٹھلی میں زبردست بارش کی وجہ سے پہاڑ کھسکنے اور اس کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کے معائنے کے لئے  پہنچی ماہرین کی ٹیم نے اپنے جائزے کے بعد تحصیلدار کے دفتر میں مغربی گھاٹ تحفظ دستہ کے صدر گوندنائک کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد کیا اور متعلقہ معاملہ پر تفصیلی بحث کے بعد حکومت کو رپورٹ سونپنے کا فیصلہ لیا۔

میٹنگ میں ماحولیاتی ماہر اننت ہیگڈے اشیسر نے کہاکہ زمین کھسکنے کو روکنے کےلئے متعلقہ علاقوں کے حالات کا مطالعہ کرنے کے بعد وہاں کے ماحول کے مطابق متبادل راہیں تلاش کرنی چاہئے۔ زمین اور پہاڑ کھسکنے کو روکنے کےلئے غیر قانونی کان کنی ، جے سی بی مشین وغیرہ کا استعمال نہیں کیاجانا چاہئیے۔ سرکاری ہاڑی زمینات پر سبزہ اگانے کے لئے کسانوں کےا شتراک سے فوریسٹ جنگلات میں اضافے کے ساتھ ساتھ کم سےکم ایک سال تک متعلقہ علاقےکی زمینات کے تجارتی استعمال پر پابندی عائد کرنےکی صلاح دی گئی ۔

ساحلی ماحولیات کے قانونی ماہر ڈاکٹر مہابلیشور نے بات کرتےہوئے کہاکہ ساحلی علاقےمیں بارش کا مطالعہ کئے بغیر قومی شاہراہ کی توسیع کئے جانے اور بارش کا پانی ندی ، نالوں میں بہنے کے متعلق صحیح جانکاری کے بغیر برج تعمیر کئے جانے سے شاہراہ کنارے والے کسانوں کی زندگی مشکلات میں گھر گئی ہے۔ کئی سارے شہروں اور دیہاتوں میں ایسے  غیر سائنٹفک تعمیرات کی وجہ سے ہی سیلاب آتا رہتاہے۔ سی آر جے ڈی اتھارٹی کے ممبر ڈاکٹر سبھاس چندرن ،حیاتی تنوع کمیٹی ممبر ڈاکٹر پرکاش میستا ، ماحولیات کے سائنس دان ڈاکٹر کیشوو کورسے، فوریسٹ اور روینیو محکمہ جات کے افسران وغیرہ نے زور دیا کہ مٹھلی میں مثالی ماحولیاتی تجدیدکاری منصوبہ کو جاری کیاجائے اور ریاستی آفاقی حادثات مٹگیشن فنڈ کا استعمال کرتےہوئے متاثرین اور متعلقہ علاقے میں بازآبادکاری کرنے کے متعلق حکومت کو رپورٹ سونپی جائے ۔ میٹنگ میں تحصیلدار ڈاکٹر سمنت بی ای ، اے سی ایف کے ٹی بوریا، تعلقہ پنچایت افسر پربھا کر چکنمنے ، زونل فوریسٹ افسر شرتھ شٹی موجود تھے۔


Share: